پاکستان سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ اور انسٹاگرام سروس ڈاؤن

پاکستان سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ اور انسٹاگرام سروس ڈاؤن

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سماجے رابطے کی سائٹس واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروس معطل ہوگئیں۔

سماجی رابطے کی معروف ایپ واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروس پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں متاثر ہوئی ہیں۔

سروس معطل ہونے کی وجہ سے صارفین کو پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

صارفین کی جانب سے ٹوئٹر پر واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروس متاثر ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں جبکہ بعض نے فیس بک میسینجر کی سروس بھی متاثر ہونے کی شکایت کی ہے۔

دیگر سماجی رابطے کی سائٹس ڈاؤن ہونے پر ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے طنز و مزاح کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں