ٹیکنالوجی کی خبریں

واٹس ایپ کا زوم اور گوگل میٹ کو ٹکر دینے کا اعلان

پیغام رسانی اور انٹرنیٹ کالنگ کے لیے استعمال ہونے والی معروف موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے زوم جیسے حریف کو ٹف ٹائم دینے کا اعلان کردیا۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے عہدیدار نے کہا کہ ’گوگل میٹ اور زوم جیسی بڑی کمپنیوں کے مقابلے کے لیے ہم نہ صرف تیار ہیں بلکہ اس کا عملی ثبوت…

انہوں نے بتایا کہ بہت جلد ڈیسک ٹاپ پر واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کو نئی سہولت دستیاب ہوگی جس کے بعد کمپیوٹر پر ایپلیکیشن استعمال کرنا مزید آسان ہوجائے گا۔

’ڈیسک ٹاپ ورژن استعمال کرنے والے صارفین کو آڈیو اور ویڈیو کالنگ کی سہولت دی جائے گی اس کے ساتھ کالز کے دورانیے میں اضافے اور دوستوں کی بڑی تصاویر بھی شامل کی جائیں گی، ہم گوگل میٹ اور زوم پر سبقت لے جانے کے لیے انفرادی کال، میسج اور ویڈیو کالز کے آپشنز کو بڑھا رہے ہیں‘۔

نہوں نے بتایا کہ ’زوم کی طرح ڈیسک ٹاپ فیچر کے حوالے سے گزشتہ کئی ماہ سے کام جاری تھا جس کو مکمل کرلیا گیا اور اب یہ سروس مخصوص صارفین کو آزمائش کے لیے دی گئی ہے‘۔

’واٹس ایپ کو ڈیسک ٹاپ سے منسلک کر کے اسے تجرباتی انداز میں استعمال کرنے کے حوالے سے تجربہ جیسے ہی کامیاب ہوگا تو یہ سروس عام صارفین بھی استعمال کرسکیں گے‘۔

انہوں نے بتایا کہ ہمیں اس بات کا یقین ہے کہ آئندہ سال کے اوائل میں یہ سروس عام صارفین کے لیے بھی دستیاب ہوگی تاکہ وہ کمپیوٹر پر ملاقاتیں، آن لائن تدریس اور کاروبار کرسکیں۔

Related Articles

Back to top button