واٹس ایپ پر خاتون کو دھمکی، عدالت نے شخص کو 10 ہزار درہم جرمانہ کر دیا

واٹس ایپ پر خاتون کو دھمکی، عدالت نے شخص کو 10 ہزار درہم جرمانہ کر دیا

ابوظہبی کی عدالت نے واٹس ایپ پر خاتون کو دھمکی آمیز پیغام بھیجنے والے شخص کو 10 ہزار درہم جرمانہ کر دیا۔

خاتون نے عدالت نے مقدمہ دائر کیا تھا کہ ایک شخص نے اسے واٹس ایپ پیغام کے ذریعے دھمکیاں دیں اور جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم کو 10 ہزار جرمانہ مدعی علیہ کو ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

مدعی کی جانب سے ایک لاکھ درہم ہرجانے کی رقم کا دعویٰ دائر کیا گیا مگر ماتحت عدالت نے 10 ہزار جرمانے کا فیصلہ سنایا تو خاتون نے اعلیٰ عدالت سے رجوع کر لیا۔

خاتون نے اپیل دائر کی کہ دھمکی آمیز پیغامات سے ذہنی اور نفسیاتی طور پر کافی تکلیف پہنچی لہذا عدالت ہرجانے کی رقم کو بڑھائے۔

عدالت نے خاتون کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 10 ہزار جرمانے کی رقم کو برقرار رکھا۔ اعلیٰ عدالت نے ماتحت عدالت کی فیصلے کی توثیق میں لکھا کہ قانون میں ایسی کوئی شق نہیں جس میں ہرجانے کی رقم کا تعین کیا گیا ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں