ٹیکنالوجی کی خبریں

پاکستانی ڈاکٹر کا بڑا کارنامہ، کورونا کی فوری تشخیص کیلیے موبائل ایپ تیار کر لی

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر نقیب خالد نے کورونا وائرس کی فوری تشخیص کے لیے ایک موبائل ایپ ایجاد کی ہے۔کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے ڈاکٹر نقیب خالد کو عالمی وبا کورونا وائرس کی فوری تشخیص کے لیے تیار کی جانے والی موبائل ایپ بنانے پر مبارکاد دی ہے۔

ڈاکٹر نقیب خالد نے 1983 میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی جس کے بعد انہوں نے میڈیکل ڈیوائسز اور سسٹمز کی ایجاد کا تجربہ حاصل کیا۔

اب حال ہی میں انہوں نے ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کے لیے موبائل ایپ ایجاد کی ہے۔

کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے امید ظاہر کی ہے کہ اس ایجاد کے ذریعے کورونا کی ٹیسٹنگ میں بہت آسانی پیدا ہوگی۔

ڈاکٹر نقیب خالد کی جانب سے تیار کی جانے والی یہ ایپ مستقبل میں ایپ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکے گی۔

Related Articles

Back to top button