ٹیکنالوجی کی خبریں

فیس بک میسنجر پر نیا فیچر متعارف

سماجی رابطوں کی مقبول ویب سائٹ فیس بک نے اپنے میسنجر میں ’ وینش موڈ ‘ کا نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس فیچر کے استعمال سے اب صارف ایک بار میسنجر
بند کریں گے تو اس میں موجود‌ تمام چیٹ خود بہ خود‌ ختم ہو جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق اگر بھیجے ہوئے پیغام ، تصویر یا ویڈیو کا کوئی دوست اسکرین شاٹ لے گا تو پیغام بھیجنے والے کو نوٹی فکیشن کے ذریعے آگاہ کردیا جائے گا۔

کمپنی کی جانب سے یہ فیچر فی الوقت امریکا کے صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، آزمائش کی کامیابی کے بعد اسے مرحلہ وار دیگر ممالک کے صارفین کے لیے بھی متعارف کرایا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ایمیزون اور گوگل کے مقابلے میں فیس بک نے مفت کلاؤڈ گیمنگ سروس متعارف کرائی تھی۔

فیس بک کلاؤڈ گیمنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والی ایک اور بڑی ٹیکنالوجی کمپنی بن گئی ہے مگر اس کا طریقہ کار حریفوں سے مختلف ہے۔

ایمیزون، گوگل اور دیگر کمپنیاں فیس کے عوض کلاؤڈ گیمنگ سروسز فراہم کرتی ہیں مگر فیس بک کی جانب سے یہ سروس مفت فراہم کی جائے گی۔

فیس بک کے نائب صدر جیسن روبن کا کہنا ہے کہ ‘ہم مفت کھیلی جانے والی گیمز صارفین کو فراہم کریں گے، کم از کم آغاز پر ہم 4 کے، 60 فریم فی سیکنڈ کا وعدہ نہیں کررہے، جس کے عوض آپ کو ماہانہ 7 ڈالرز ادا کرنا پڑتے ہیں، ہم کوئی ہارڈوئیر جیسے کنٹرولر بھی فروخت کرنے کی کوشش نہیں کررہے’۔

انہوں نے بتایا کہ فیس بک کی جانب سے کلاؤڈ گیمنگ میں قدم رکھنے کی وجہ ایسی گیمنز صارفین تک پہنچانا ہے جو ہم فراہم کرسکتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button