ٹیکنالوجی کی خبریں

گوگل نے پاکستانی طالب علموں کیلئے کمپیوٹر پروگرام متعارف کرا دیا

پاکستانی طالب علموں کیلئے گوگل پروگرام کا آغاز ہوگیا، گوگل نے پاکستانی طالب علموں کیلئے کمپیوٹر پروگرام متعارف کرا دیا۔

سی ایس فرسٹ نامی پروگرام سے اسکول کی سطح پر کمپیوٹرٹیکنالوجی کی تعلیم دی جائے گی۔

وزارت آئی ٹی، ٹیلی کام فاؤنڈیشن، ورچوئل یونیورسٹی اور ٹیک ویلی کی شراکت سے ملک میں کمپیوٹرسائنس کی ابتدائی تعلیم کے باقاعدہ پروگرام سی ایس فرسٹ کا گوگل کے تعاون سے آغاز وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کیا ۔

ابتدائی طور پر ٹیلی کام فاؤنڈیشن کے تین اسکولوں میں سی ایس فرسٹ پروگرام کا اجرا کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیربرائے آئی ٹی سید امین الحق کے مطابق اس پروگرام کو جلد ہی تمام اسکولوں تک توسیع دی جائے گی۔

پروگرام کا مقصد بچوں کو ابتدائی کلاسوں سے ہی کمپیوٹر پروگرامز سے آگاہی دینا ہے، ڈیجیٹل ورلڈ کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے اس طرح کے پروگرامز وقت کی ضرورت ہیں ،ڈیجیٹل پاکستان ویژن کے تحت یہ پروگرام پاکستانی بچوں کیلئے ایک بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔

وفاقی وزیر امین الحق نے کہا کہ حکومت اس طرز کے پروگرامز کو پسماندہ اوردور دراز علاقوں تک توسیع دینے کی خواہاں ہے۔

سی ایس فرسٹ پروگرام میں کھیل ہی کھیل میں بچوں کو ٹیکنالوجی کی تعلیم دی جاسکے گی، بہتر مستقبل کیلئے ابتداء ہی سے ٹیکنالوجی اور ہنرمندی کی بنیاد ڈالنا ضروری ہے۔

Related Articles

Back to top button