ٹیکنالوجی کی خبریں

ٹک ٹاک صارفین کیلئے خوشخبری، حکومت کا ٹک ٹاک دوبارہ بحال کرنے کافیصلہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ معروف موبائل ایک ٹک ٹاک کو پاکستان میں بحال کرنے کافیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک انتظامیہ کی غیراخلاقی مواد پرقابو پانےکےاقدامات کی یقین دہانی کے بعد پی ٹی اے اتھارٹی کےاجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ٹک ٹاک انتظامیہ غیراخلاقی و غیر مناسب مواد کی روک تھام کا میکانزم بنانے پر آمادہ ہے اور اس نے یقین دیانی کروائی ہے کہ غیراخلاقی موادکی مسلسل نگرانی اورایسےاکاؤنٹس معطل کرنےکامقامی نظام بنادیا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے 9 اکتوبر کو ٹک ٹاک پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔

پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ معاشرے کے مختلف طبقوں کی جانب سے ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی اور غیر مہذب مواد کی موجودگی کی شکایات کی تھیں جس کے بعد ایپ پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔

Related Articles

Back to top button