ٹیکنالوجی کی خبریں

مقامی سطح دل کے اسٹنٹ بنانے سے ساٹھ فیصد قیمت کم ہوگی، فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مقامی سطح دل کے اسٹنٹ بنانے سے نہ صرف ساٹھ فیصد کی اس کی قیمت کم ہوگی بلکہ جولوگ دل کاعلاج کرانے باہرجاتے اور پھر آتے بھی نہیں ان کو بھی فائدہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نسٹ یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دل کے اسٹنٹ بنانے سے پاکستان کوبہت فائدہ ہوگا اور مقامی طورپراسٹنٹ کی تیاری سے نہ صرف قیمت میں60فیصد کمی آئے بلکہ جو لوگ علاج کرانے باہر جاتے ہیں اور واپس نہیں آتے ان کو بھی فائدہ ہوگا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ الیکٹرومیگنیٹ کی پہلی کھیپ فیصل آبادمیں تیارہورہی ہیں، میڈ ان پاکستان کوبین الاقومی سطح پر متعارف کروایں گے، روایتی آلو مٹر بھیج کر خسارے پورے نہیں ہوسکتے، ہمارا مستقبل علم اور ٹیکنالوجی سے وابستہ ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا ہماری حکومت نے آکراپنی معیشت کو امپورٹ بیس بنادیا ہے ، کورونا سےپہلے ہم حفاظتی سامان خود نہیں بنارہے تھے ، پاکستان میں پہلا کیس آیا تو ہم ماسک ، شیلڈ امپورٹ نہیں کررہے تھے۔

اس سے قبل وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ یہ اسٹنٹ یورپین اسٹنڈرڈزکے مطابق ہیں اور پاکستان چندممالک میں شامل ہوگیاجواسٹنٹ بنانےکی ٹیکنالوجی کے حامل ہیں۔

Related Articles

Back to top button