ٹیکنالوجی کی خبریں

15 سال بعد سیارہ مریخ زمین کے قریب تر اور روشن ہو گا

 زمین سے ملتا جلتا سرخ سیارہ یعنی مریخ 15 سال بعد رواں ہفتے زمین کے قریب ترین آ جائے گا اور یہ چاند کی مانند روشن ہو گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلائی ماہرین کا کہنا ہے کہ سیارہ ایک ہفتے تک غروبِ آفتاب کے بعد مشرق کی سمت نظر آئے گا اور نصف شب تک زیادہ روشن ہوتا جائے گا۔

دوربین کے بغیر دیکھنے پر مریخ سرخ اور چمکدار ستارے کی طرح نظر آئے گا۔

ناسا کے مطابق دونوں سیارے ہر 15 سال بعد انتہائی قریب ترین پوزیشن میں آتے ہیں تاہم اس کے باوجود زمین اور مریخ کے درمیان قریب ترین فاصلہ بھی 3؍ کروڑ 86؍ لاکھ میل ہوگا۔

خیال رہے کہ رواں سال کے آغاز پر امریکی خلائی ادارے ناسا نے نئی دنیا دریافت کرنے کا دعویٰ کیا تھا جسے ’’ٹی او آئی 700 ڈی‘‘ کا نام دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: خلاء میں ردوبدل، ناسا کا دیوقامت غبارہ خلاء میں بھیجنے کا فوری فیصلہ۔۔۔ تشویشناک صورتِحال جانیے

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سیارے کی دریافت کے بعد اس کی موجودگی کی تصدیق اسپیٹرز خلائی دوربین سے بھی ہو گئی ۔ یہ سیارہ زمین کی طرح کی دنیا میں سے ایک ہے جو رہائش کے قابل بھی ہو سکتی ہے یہ زمین سے 100 نوری سال کی دوری پر موجود ہے۔

سیٹیلائٹ ٹی ای ایس ایس کو سال 2018 میں لانچ کیا گیا تھا اور یہ اس کی پہلی دریافت ہے۔ اسے دوسرے شمسی نظاموں میں زمین کے برابر سیاروں کی تلاش کے لیے بنایا گیا تھا۔

امریکن ایسٹرو نومیکل سوسائٹی کے اجلاس میں بتایا گیا کہ زمینی سائز کے اس نئے سیارے کو ’’ٹی او آئی 700 ڈی‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔

ٹی ای ایس ایس اس سے قبل مدار میں تین سیاروں ٹی او آئی بی، سی اور ڈی کو دریافت کیا ہے تاہم ڈی اس زون میں موجود ہے جو نہ زیادہ گرم ہے اور نہ ہی زیادہ ٹھنڈا۔ اسی وجہ سے وہاں پانی بھی موجود ہو سکتا ہے۔

ٹی او آئی 700 ڈی ہماری زمین سے تقریبا 20 فیصد بڑا ہے اور یہ 37 دن میں اپنے ستارے کے گرد چکر مکمل کرتا ہے۔ یہ ہماری زمین کی نسبت 86 فیصد توانائی بھی اپنے سورج سے لیتا ہے۔

 

Related Articles

Back to top button