ٹیکنالوجی کی خبریں

’ٹک ٹاک‘ کا امریکی کمپنی ’اوریکل‘ سے طے پانے والا معاہدہ مسترد، ٹرمپ کا اہم اعلان جاری

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ’ٹک ٹاک‘ کا امریکی کمپنی ’اوریکل‘ سے طے پانے والے مجوزہ معاہدے کو مسترد کرنے کا عندیہ دے دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ ’ٹک ٹاک‘ اور ’اوریکل‘ کے درمیان طے ہونے والے معاہدے کی کسی بھی چیز پر دستخط کرنے کے لیے تیار نہیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے معاملات کو 100 فیصد خالص ہونا چاہیے اور وہ دونوں کمپنیوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر دستخظ کرنے سے قبل اسے دیکھیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی بتایا کہ انہیں 18 ستمبر تک ’ٹک ٹاک‘ اور ’اوریکل‘ کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے دستاویزات مل جائیں گی۔

اسی حوالے سے برطانوی اخبار دی گارجین نے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن نے دونوں کمپنیوں سے معاہدے طے پاجانے کی کوئی رقم نہیں مانگی تھی۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ ’ٹک ٹاک‘ اور’اوریکل‘ کے درمیان طے پانے والے معاہدے کو دیکھ رہے ہیں اور اس سے مکمل طور پر مطمئن ہونے تک قبول نہیں کریں گے اور ابھی وہ معاہدے کی کسی چیز پر دستخط کرنے کو تیار نہیں۔

Related Articles

Back to top button