ٹیکنالوجی کی خبریں

فیس بک نے طالب علموں کے لیے زبردست فیچرمتعارف کروا دیا

سماجی رابطے کے سب سے بڑے پلیٹ فارم فیس بک نے یونیورسٹیز کے طالب علموں کے لیے زبردست فیچر متعارف کروادیا۔

تفصیلات کے مطابق فیس بک نے طالب علموں کی آسانی اور انہیں اپنے کلاس فیلوز سے رابطے میں رکھنے کے لیے انتہائی اہم فیچر ’کیمپس‘ متعارف کروادیا۔

اس فیچر میں طالب علموں کو ایک نئی پروفائل بنانی ہوگی، اس نئی پروفائل میں نام، پروفائل پکچر اور دیگر معلومات ان کی اصل فیس بک پروفائل سے امپورٹ کی جائیں گی تاہم وہ ان معلومات کو ایڈٹ کرکے اپنی کلاس، مضامین اور دیگر تفصیلات اس میں شامل کرسکتے ہیں۔

اس طرح جن طالب علموں کی کلاس اور مضامین ایک جیسے ہوں گے وہ باہم رابطے میں رہیں گے۔

کیمپس فیچر کے تحت اپنی پروفائل بنانے والے طالب علموں کے لیے نیوزفیڈ بھی الگ سے ہو گی جس پر ان کے تعلیمی ادارے کے متعلق ہی پوسٹس ظاہر ہوں گی جو اس ادارے کی انتظامیہ اور طالب علموں کی طرف سے کی جائیں گی۔

رپورٹ کے مطابق نوجوان نسل فیس بک کو چھوڑ کر ٹک ٹاک، انسٹاگرام اور دیگر سوشل پلیٹ فارمز کی طرف متوجہ ہو رہی ہے۔ چنانچہ فیس بک کی طرف سے نوجوانوں کو واپس اپنی طرف راغب کرنے کے لیے یہ فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

یہ فیچر فی الوقت امریکہ کے 30کالجز و یونیورسٹیوں کے لیے شروع کیا گیا ہے جن میں براﺅن، ڈوک، جارجیا سٹیٹ، جانز ہوپکنز، یونیورسٹی آف پنسلوانیا اور دیگر شامل ہیں۔ تاہم اس فیچر میں ہارورڈ یونیورسٹی کو شامل نہیں کیا گیا جہاں سے فیس بک نے جنم لیا تھا۔

Related Articles

Back to top button