ٹیکنالوجی کی خبریں

موبائل فون سے دوری کس طرح دلائے گی اسکالر شپ اور نوکری بھی؟؟؟ مفید معلومات جانئے

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ٹیکنالوجی کمپنی لاک اینڈ اسٹاک (LockNstock)پاکستان میں بھی اپنے آپریشن کا آغاز کردیا، جس کا مقصد طلبہ کی زندگی میں بہتر ی لانا ہے۔

لاک اینڈ اسٹاک ایک ایسی فری موبائل ایپ ہے جوموبائل فونز بند رکھنے کی حوصلہ افزائی کرتی ہے اور اس کے بدلے طلبہ کومختلف نوعیت کے مالی و تعلیمی فوائد اور مراعات فراہم کرتی ہے۔

موبائل فون بند رکھنے پر طلباء کو فی منٹ ایک ’کی‘ (key) ملتی ہے جس کے ذریعے وہ نہ صرف کھانے پینے کی اشیاء انٹرٹیمنٹ اور مختلف برانڈز پر ڈسکاؤنٹ حاصل کرسکتے ہیں بلکہ اس کے ذریعے وہ دنیا کی معروف جامعات میں اسکالر شپس بھی لے سکتے ہیں۔

صرف یہی نہیں بلکہ اس ’کی‘ سے طلبہ کو مختلف اداروں میں نوکری اور انٹرن شپ کے حصول کا موقع بھی مل سکتا ہے۔

تین برس قبل 2017 میں متحدہ عرب امارات میں قیام کے بعد سے لاک اینڈ اسٹاک پر پچاس ہزار طلبہ مجموعی طور پر 558 سال آف لائن وقت گزار چکے ہیں۔

طلبہ میں ڈیجیٹل (ایڈیکشن) لت بہت بڑھ چکی ہے، بالخصوص سولہ سے اٹھارہ برس کے نوجوان تو ہزاروں گھنٹے اپنے اسمارٹ فون کے ساتھ جڑے رہتے ہیں۔

اس حوالے سے لاک اینڈ اسٹاک کے صرف 23 برس کے نوجوان سی ای او اور شریک بانی کریگ فرنانڈس نے طلبہ میں بہتری لانے کا تصور پیش کیا۔

3 برس قبل یونیورسٹی آف آئیوا میں معاشیات پر اپنے لیکچر کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ہمارے برانڈ کا مقصد طلبہ کی زندگی میں بہتری لانا اور ان میں موجود ڈیجیٹل (ایڈیکشن) لت کے خلاف لڑنا ہے۔

اس ایپلی کیشن کو اس طرح پروگرام کیا گیا ہے کہ وہ یہ پتہ لگاسکے کہ ایک طالب علم نے کتنا وقت اپنے فون سے دور رہ کر گزارا، اس مقصد کے لیے ان کے فون کا سوشل میڈیا نوٹیفیکشن بلاک کردیا جاتا ہے تاکہ طلبہ اپنا زیادہ وقت اپنے پسند کے کام کرسکیں۔

طلبہ میں ایک دوسرے سے مقابلے کی فضا پیدا کرکے ان میں اعلیٰ کارکردگی کے حامل طلبہ کو ہفتہ وار انعامات دیئے جاتے ہیں، یہ ایپلی کیشن طلبہ کو اپنے دوستوں کو ایک کسٹم لیڈربورڈ میں شامل کرنے کی اجازت بھی دیتا ہے تاکہ وہ ایک دوسرے سے مقابلہ کرسکیں۔

طلبہ کے لیے یہ رعایات اور پیشکشں ایک بڑی ترغیب ہے تاکہ وہ اپنے فون بند رکھ سکیں، اس مقصد کے لیے لاک اینڈ اسٹاک نے ایک اسکالر شپس پلیٹ فارم تیار کیا ہے جو طلبہ کی درخواستوں کو دنیا بھر کی چار سو جامعات تک رسائی کے لیے ایک نیٹ ورک فراہم کرتا ہے۔

یہ جامعات طلبہ کو اپنے ڈیجیٹل ڈیوائس سے دور رہنے کے بدلے فیس میں معافی اور حصول علم کے لیے رقوم فراہم کرتی ہیں۔ گزشتہ برس (2019) میں لاک اینڈ اسٹاک کے طلبہ نے پانچ لاکھ ڈالرز سے زائد کی مختلف اسکالرشپ اور فیسوں میں معافی کی سہولت حاصل کی۔

جبکہ اس برس طلبہ نے ستمبر میں اپنے انرولمنٹ کے لیے ایک ملین ڈالرز سے زیادہ کی اسکالرشپس حاصل کیں۔

لاک اینڈ اسٹاک گوگل پلے اسٹور اور ایپ اسٹور پر فری ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہے۔

Related Articles

Back to top button