ٹیکنالوجی کی خبریں

بجلی سے چلنے والی بسیں کب سے ہونگی روڈ میں رواں دواں؟ بڑی خبر آگئی

سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی سے چلنے والی بسوں کی تیاری کا عمل اگلے سال شروع ہوجائے گا۔

بدھ کے روز اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان بسوں کو ملک میں تیار کرنے کا عمل تین سال کی مدت میں شروع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت برقی گاڑیوں پر توجہ مرکوز کر رہی ہے اور اس سے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں انقلاب آئے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ غیر روایتی فصلوں کی پیداوار میں اضافے کیلئے جدید ٹیکنالوجی فارمز تیار کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ نے بھنگ کے صنعتی اور طبی استعمال کی منظوری دی ہے اور پشاور، جہلم اور چکوال میں بھنگ کی کاشت کے لئے جگہ کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔

Related Articles

Back to top button