ٹیکنالوجی کی خبریں

ایپل اس سال ساڑھے 7 کروڑ فائیو جی آئی فون بنانے گا

معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اس سال 7 کروڑ 50 لاکھ فائیو جی آئی فون بنانے کے علاوہ گھڑیوں، ہیڈ فون اور آئی پیڈ کے نئے ماڈل متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔

ایپل نے ساڑھے 7 کروڑ آئی فون، گھڑیوں کے نئے ماڈل، آئی پیڈ ایئراور ہوم پوڈ بنانے کے لیے اپنے سپلائرز سے رجوع کرلیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی کو توقع ہے کہ اس جدید فون کے تیار کیے جانے والے یونٹس کی تعداد 2020ء تک 8 کروڑ سے تجاوز کرجائے گی۔

ایپل نے ایج ٹو ایج آئی پیڈ پرو جیسی اسکرین والا نیا آئی پیڈ ایئر، گھڑیوں کے نئے ورژن اور بیٹس کے بعد پہلا ہیڈ فون بھی متعارف کروانے کا منصوبہ بنالیا ہے۔

Related Articles

Back to top button