ٹیکنالوجی کی خبریں

دنیا کے وہ 10 شہر جہاں شہریوں کی سب سے زیادہ نگرانی کی جاتی ہے، فہرست جاری کردی گئی

دنیا کے 10 ایسے شہروں کی ایک فہرست جاری کی گئی ہیں جہاں حکام شہریوں کی انتہائی کڑی نگرانی کر رہے ہیں اور ان شہروں میں سب سے زیادہ سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے ہیں۔

یہ سن کر آپ کو حیرت ہو گی کہ فہرست میں پہلے 10میں سے 9 اور 100میں سے زیادہ تر شہر چین کے ہیں اور باقی دنیا سے صرف ایک لندن ایسا شہر ہے، جو سکیورٹی کے حوالے سے ٹاپ ٹین میں شامل ہوا ہے۔

لندن اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے، جس میں 6 لاکھ 30 ہزار سکیورٹی کیمرے لگائے گئے ہیں۔ جس کا مطلب ہے کہ لندن میں ہر 1ہزار افراد کے لیے 67 سکیورٹی کیمرے موجود ہیں۔

فہرست میں پہلے نمبر پر چین کا شہر تائی یوآن، دوسرے نمبر پر ووشی (Wuxi)، چوتھے نمبر پر شینگ شا، پانچویں نمبر دارالحکومت بیجنگ، چھٹے پر ہینگ ژو، ساتویں پر کن منگ، آٹھویں پر چنگ ڈاﺅ، نویں پر شیامین اور دسویں پر ہربین آتے ہیں۔

ان شہروں میں فی 1ہزار آبادی کے لیے بالترتیب 119.57، 92.14، 67.47، 56.80، 52.34، 45.01، 44.48، 40.32 اور 39.14سکیورٹی کیمرے موجود ہیں۔

ان پہلے دس شہروں کے علاوہ دنیا کے جن شہروں میں سب سے زیادہ نگرانی کی جا رہی ہے۔ ان میں بھارت کے شہر حیدرآباد 16ویں ، چنئی21ویں اور نئی دہلی 31ویں نمبر پر آتا ہے۔

پاکستان کے شہروں میں سے کراچی اس فہرست میں 54ویں نمبر پر ہے جہاں فی 1ہزار آبادی کے لیے 4کیمرے لگائے گئے ہیں اور لاہور 80ویں نمبر پر ہے۔ جہاں ایک ہزار لوگوں کے لیے صرف 0.8 کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔

Related Articles

Back to top button