ٹیکنالوجی کی خبریں

فیس بک، گوگل اورایپل نے انسانی رویوں اور خیالات کے اظہار کے لیے نئی ایموجی پیش کردی

عالمی یومِ ایموجی کے موقع پر فیس بک، گوگل اور ایپل نے انسانی رویوں اور خیالات کے اظہار کے لیے نئی ایموجی پیش کردی ہیں۔

تینوں کمپنیوں نے محسوس کیا کہ کئ ماہ کے لاک ڈاؤن اور گھروں تک مقید رہنے کے دوران عوام الناس نے اپنے پیاروں سے آن لائن رابطہ کیا اور اس واحد ذریعے میں اپنے اظہار کی تلاش کے لیے انہیں گرافکس اور ایموجی درکار ہیں ۔ اسی بنا پر تینوں کمپنیوں نے درجنوں نئے ایموجی پیش کئے ہیں جو ہمارے جذبات کی ترجمانی کو آسان بناتے ہیں۔

ایک تحقیق کے مطابق سوشل میڈیا اور فون کے 92 فیصد صارفین کسی نہ کسی سطح پر ایموجی ضرور استعمال کرتے ہیں، جبکہ بعض افراد ہر قسم کی گفتگو میں ان کا عام استعمال کرتے ہیں۔ اس طرح فوری طور پر وہ خاکوں کی بدولت اپنے ردِ عمل کا اظہار کرسکتے ہیں۔

لیکن بعض افراد انہیں ناپسند بھی کرتے ہیں لیکن وجہ کچھ بھی ہو ایموجی کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے یہی وجہ ہے کہ دنیا کی تمام بڑی کمپنیوں نے نئے ایموجی جاری کئے ہیں۔

فیس بک

سب سے پہلے فیس بک کا ذکر ہوجائے جس کے میسنجر کے لیے نیا ایموجی پیک پیش کیا جارہا ہے جس میں نت نئی اینی میشن بھی شامل کی گئ ہیں۔ اس کے لیے خود فیس بک نے کئی تجربات کئے ہیں اسی طرح فیس بک نے واٹس ایپ کے لئے بھی ایموجی اور اینی میشن جاری کی ہیں۔

دوسری جانب گوگل نے بھی مختلف موضوعات پر ایموجی پیش کئے ہیں جو اکتوبر تک اینڈروئڈ کے لیے بھی کارآمد ہوں گے۔ ان رنگارنگ کرداروں کو اینڈروئڈ الیون کے ساتھ ہی ریلیز کیا جائے گا۔

دلچسپ ایموجی میں ایک شاندار قسم کا ڈھول ہے جسے بجاکر آپ اپنی خوشی کا اظہار کرسکتے ہیں۔ اسی طرح دل کا ایموجی بنایا گیا ہے جو دل کی طبی تصویر پر مبنی ہے۔ اس کے علاوہ سفید قطبی بھالو اور بھینسےکے ایموجی بھی پیش کئے جارہے ہیں ۔ اسی طرح گرم مشروب کے لئے کیتلی بھی حاضر ہے۔

گوگل ایموجی

کورونا وبا کے دوران پوری دنیا میں ایموجی کے استعمال میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ دو روز قبل جی بورڈ بی ٹا میں پانچ سرخ دل کی ایموجی ایک ساتھ دیکھی جاسکتی ہے۔

ایپل کی ایموجی

واضح رہے کہ ایموجی کی باقاعدہ منظوری یونی کوڈ کنسورشیئم سے لینا ہوتی ہے ۔ یہ غیرتجارتی ادارہ ایموجی کے لیے معیارات کا تعین کرتا ہے۔ اس کے بعد ایموجی کو یونی کوڈ میں ڈھالا جاتا ہے اور ریفرنس کوڈ شامل کئے جاتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ایپل دل اور پھیپھڑوں، پانچوں بند انگلیوں، نئے جاندار اور جانور پر ایموجی کردار پیش کررہا ہے۔

Related Articles

Back to top button