ٹیکنالوجی کی خبریں

سوزکی کمپنی کا صارفین کو سرپرائز، موٹرسائیکلوں کی قیمتوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا

پاک سوزوکی نے بھی اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتیں 3 ہزار سے 6 ہزار روپے تک مہنگی کردیں۔

گزشتہ روز اٹل ہونڈا نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتیں بڑھائی تھیں۔سوزوکی اپنی کم قیمت چار وہیل والی گاڑیوں کی وجہ سے مشہور ہے تاہم اس بار کمپنی نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتیں بڑھادی ہیں۔

سوزوکی کمپنی کی سب سے کم قیمت موٹر سائیکل جی ڈی 110 ایس 110 سی سیکی قیمت 3 ہزار روپے اضافے سے ایک لاکھ 75 ہزار روپے ہوگئی جبکہ سادہ 150 سی سی موٹر سائیکلیں جی ایس 150 اور جی ایس 150 ایس ای کے نرخ بھی 3 ہزار روپے فی کس اضافے سے بالترتیب ایک لاکھ 82 ہزار روپے اور 2 لاکھ 2 ہزار روپے پر پہنچ گئے۔

پاک سوزوکی نے اپنی 150 سی سی (جی آر 150) کی قیمت میں 6 ہزار روپے اضافہ کردیا، جس کے بعد اس کی قیمت 2 لاکھ 79 ہزار روپے پر پہنچ گئی۔

کمپنی کی 150 سی سی سوزوکی جگسر جی ایس ایکس 150 ایس ایف جو ریسر بائیک کی طرز پر بنائی گئی ہے بھی 6000 روپے اضافے سے 5 لاکھ 79 ہزار روپے کی ہوگئی۔

واضح رہے کہ اٹ ہونڈا اور موٹر سائیکلیں بنانے والی دیگر کمپنیوں نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

Related Articles

Back to top button