ٹیکنالوجی کی خبریں

گوگل کی تصاویر اور ویڈیوز کے لیے ڈیفالٹ بیک اپ کی سہولت معطل

گوگل نے سوشل میڈیا پر موصول ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز کے لیے اپنی ڈیفالٹ بیک اپ کی سہولت معطل کردی ہے۔

صارفین کو معاونت فراہم کرنے والے گوگل سپورٹ پیج کے مطابق کمپنی نے انٹرنیٹ وسائل بچانے کے لیے بیک اپ اور سنک کرنے کی سہولت معطل کردی ہے۔ اس فیصلے کے بعد گوگل اکاؤنٹ کے ساتھ استعمال ہونے والی ڈیوائس میں سوشل میڈیا ایپلی کیشنز واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹا گرام سے موصول ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز وغیرہ کا بیک اپ دستیاب نہیں ہوگا۔

گوگل کے مطابق کورونا وبا کے باعث تصاویر اور ویڈیو وغیرہ کی شیئرنگ میں اضافہ ہوا ہے۔ اس لیے کمپنی اپنے انٹرنیٹ وسائل کو بچانے کےلیے یہ فیصلہ کررہی ہے۔ اب مختلف سوشل میڈیا پر موصول ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز کا گوگل فوٹو پر ڈیفالٹ بیک اپ نہیں ہوگا تاہم صارفین مینول بیک کے ذریعے اپنی تصاویر وغیرہ گوگل فوٹوز پر محفوظ کرسکتے ہیں۔

اس کے لیے متعلقہ سوشل میڈیا ایپ کے فولڈر کی ترتیبات میں جا کر ’’بیک اپ ناؤ‘‘ کا آپشن استعمال کرکے مینول بیک اپ حاصل کیا جاسکے گا۔

Related Articles

Back to top button