ٹیکنالوجی کی خبریں

کورونا وائرس: چین نے ہوٹلوں میں روبوٹ شیف اور ویٹرز متعارف کروا دیئے، مزید جانیے ویڈیو میں

چین میں کورونا کے باعث روبوٹس نے شفیس اور ویٹرز کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے باعث چین کے صوبے گوانگ ڈانگ کے ایک کیفے میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تمام کام روبوٹ کی مدد سے کیے جانے لگے۔

کیفے کی صفائی، گاہکوں کو کھانا پیش کرنا یا پھر صارفین کو خوش آمدید کہنا روبوٹس کی ذمہ داری ہے۔

سفید اور گلابی رنگ کے ان روبوٹس کی خاص بات یہ ہے کہ صرف بیس سیکنڈز میں ایک میل تیار ہوجاتی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق کیفے میں موجود یہ روبوٹس اتنے تیز رفتار ہیں کہ بیک وقت چھ سو لوگوں کی خدمت کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث چین میں 47 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ صحت یاب افراد کی تعداد 78 ہزار 428 ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ کورونا سے بچاؤ اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ماہرین کی جانب سے احتیاطی تدابیر جاری کی گئی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ احتیاط کے پیش نظر مصافحہ نہ کیا جائے اور گلے ملنے سے پرہیز کیا جائے۔

خیال رہے کہ کورونا کی ویکسین ابھی تک تیار نہیں کی جاسکی ہے جبکہ اس کے ٹرائلز مختلف ممالک میں جاری ہیں اور قوی امکان ہے کہ کورونا کی ویکسین جلد سامنے آجائے گی۔

 

Related Articles

Back to top button