ٹیکنالوجی کی خبریں

ٹوئٹر نے نیا فیچر متعارف کروا کر واٹس ایپ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، اب ہر صارف کرے گا کھل کر بات

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے اپنا نیا فیچر متعارف کروایا ہے جس میں صارفین تصاویر اور لفظوں کے علاوہ اب اپنی آواز میں بھی ٹویٹ کر سکیں گے۔

کئی مرتبہ ایسا ہوتا ہے کہ ٹویٹ لکھنے کے لیے 280 الفاظ کافی نہیں ہوتے اس لیے ٹوئٹر نے صارفین کی سہولت کے لیے نیا فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

آواز میں ٹویٹ کرنا بالکل الفاظ کی ٹویٹ کرنے جیسے ہی ہوگا۔ ٹویٹ کمپوز کے آپشن پر کلک کرنے کے بعد وہاں موجود نئے آئیکن کا انتخاب کریں۔

دیے گئے تمام آپشن میں موجود ریکارڈ کے بٹن کا انتخاب کر کے آپ اپنی آواز ریکارڈ کر سکیں گے۔ ایک آڈیو ٹویٹ کا دورا نیہ 140 سیکنڈز رکھا گیا ہے اگر آپ زیادہ بات کرنا چاہتے ہیں تو آپ دوسرے آڈیو نوٹ میں اپنی بات مکمل کرسکتے ہیں۔

اگر آپ کی ایک آڈیو ٹویٹ کا دورانیہ مکمل ہونے کے بعد دوسری آڈیو ٹویٹ خودبخود آپ کے سامنے آجائے گی تاکہ ان تمام ٹوئٹس کو با آسانی تھریڈ کی شکل دی جا سکے۔

ٹوئٹر صارفین کو یہ آڈیو ٹوئٹس آپ کی ٹائم لائن پر نظر آجائیں گی ور انہیں کلک کر کے سن سکیں گے۔ یہ آڈیو نوٹس آپ کوئی بھی کام کرتے یا چلتے پھرتے با آسانی سن سکیں گے۔

ابتدائی طور پر آڈیو ٹوئٹس کی سہولت ٹوئٹر پر محددود گروپ (ائی او ایس صارفین) کے افراد کے لیے ہوگی تاہم چند ہفتوں میں آئی او ایس پر موجود ہر صارف کو یہ سہولت فراہم کر دی جائے گی اور تمام صارفین ان آڈیو ٹوئٹس کو باآسانی دیکھ اور سن سکیں گے۔

Related Articles

Back to top button