ٹیکنالوجی کی خبریں

لاپروہ لوگ اب موبائل کے زریعہ خود کوکوروناسے بچائے، اہم ترین کورونا ایپ

انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے اپنے موبائل صارفین کے لیے نئی سہولت متعارف کرادی۔ کرونا وائرس کے روک تھام کے لیے ماہرین نے سماجی فاصلے کو سب سے اہم قرار دیا ہے، علاوہ ازیں دیگر احتیاطی تدابیر میں ہاتھ دھونا، ماسک پہننا اور سینیٹائزر کا پابندی سے استعمال ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سماجی فاصلے کا مطلب دو لوگوں کے درمیان کم از کم چھ فٹ کا فاصلہ ہونا چاہیے، ایسا نہ ہونے کی صورت میں وہ وائرس کا شکار ہوسکتے ہیں۔

دنیا کی مختلف ٹیکنالوجی کمپنیز نے اپنے صارفین کو کرونا سے محفوظ رکھنے کے لیے بہت ساری سروسز متعارف کرائی۔

اب گوگل نے انتہائی دلچسپ سہولت متعارف کردی جس کی بدولت صارفین کو سماجی فاصلہ قائم رکھنے میں بہت زیادہ مدد ملے گی۔

گوگل کی جانب سے متعارف کرائے گئے ٹول کو ’سوڈر‘ کا نام دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ نام دو الفاظ یعنی سوشل اور ریڈار کو ملا کر اخذ کیا گیا ہے۔

اینڈرائیڈ صارفین جب یہ ٹول اپنے موبائل میں استعمال کریں گے تو انہیں اسکرین پر معلوم ہوسکے گا کہ اطراف میں موجود لوگ کتنے فاصلے پر ہیں۔

یہ ٹول موبائل فون کی اسکرین پرصارف کے گرد 6.5 فٹ کا دائرہ دکھائے گا اور صارف دیکھ سکے گا کہ اس دائرے کے اندر کوئی اور شخص تو نہیں آ رہا، علاوہ ازیں سماجی فاصلے کی خلاف ورزی کی صورت میں بھی صارف کو اسکرین پر پیغام موصول ہوگا۔

Related Articles

Back to top button