واٹس ایپ میں 50 افراد سے ویڈیو چیٹ کا فیچر کیسے استعمال کریں؟ جان لیں اس خبر میں

گزشتہ دنوں فیس بک میسنجر پر بیک وقت 50 افراد سے ویڈیو چیٹ کی سپورٹ فراہم کرنے والے فیچر کو متعارف کرایا گیا تھا جو اب واٹس ایپ پر بھی پیش کیا جارہا ہے۔

میسنجر رومز نامی یہ فیچر انسٹاگرام صارفین تک پہنچ گیا ہے مگر واٹس ایپ میں یہ فی الحال تمام افراد کو دستیاب نہیں۔

اینڈرائیڈ اور آئی او ایس بیٹا ورژنز میں یہ فیچر دیا گیا اور اب کمپنی نے بھی بتایا ہے کہ اسے اینڈرائیڈ صارفین کیسے استعمال کرسکیں گے۔

واٹس ایپ نے اپنے ایف اے کیو پیج میں اپ ڈیٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کس طرح روم لنک بنایا اور شیئر کیا جاسکتا ہے یا کیسے کسی اور کے روم کا حصہ بن سکتے ہیں۔

اس کے لیے سب سے پہلے واٹس ایپ اوپن کرکے اس میں کالز ٹیب پر جاکر کرئیٹ اے روم پر کلک کریں یا کسی ایک دوست یا گروپ چیٹ کو اوپن کرکے وہاں اٹیج کے سائن پر کلک کریں اور وہاں روم کے آپشن پر چلے جائیں۔

اسی طرح ایک گروپ چیٹ اوپن کریں اور وہاں گروپ کال پر کلک کرے بھی روم بنایا جاسکتا ہے اور یہ آپشن اسی وقت دستیاب ہوگا جب گروپ میں 5 یا اس سے زیادہ لوگ ہوں گے۔

روم آپشن میں کلک کرنے پر ایک پوپ اپ ونڈو سامنے آئے گی جس میں Continue in Messenger پر کلک کرنا ہوگا اور اس کے بعد ٹرائی اٹ آپشن کا انتخاب کریں۔

اس کے بعد کرئیٹ روم کو کک کریں جس کا نام بھی لکھنا ہوگا۔

اس کے بعد اس کا لنک واٹس ایپ پر بھیجنے کے لیے واٹس ایپ کو ری اوپن کرلیں۔

اب ان افراد کا انتخاب کریں جن کے ساتھ آپ یہ لنک شیئر کرنا چاہتے ہیں اور اسکرین پر موجود ایرو پر کلک کریں۔

اب آپ کے سامنے لنک ہوگا جس میں ٹیکسٹ کے ذریعے آپ اپنا میسج لکھ سکتے ہیں اور پھر سینڈ بٹن پر کلک کردیں۔

کمپنی نے واضح کیا ہے کہ یہ فیچر فی الحال مین ایپ میں متعارف نہیں کرایا گیا، مگر بہت جلد صارفین اسے استعمال کرسکیں گے۔

ویسے اس وقت واٹس ایپ میں آڈیو یا ویڈیو کال میں لوگوں کی تعداد کو حال ہی میں 4 سے بڑھا کر 8 کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں