ٹیکنالوجی کی خبریں

واٹس ایپ کا نیا فیچر، صارفین کے لیے اہم خبر آگئی

پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری شروع کردی۔

واٹس ایپ پر خصوصی نظر رکھنے والے ادارے ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے واٹس ایپ ویب پر استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ڈارک موڈ فیچر پر کام شروع کردیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی کے ماہرین نے ڈارک موڈ فیچر پر کام مکمل کرلیا ہے البتہ یہ سہولت ابھی تک آزمائش کے لیے بھی متعارف نہیں کرائی گئی اور نہ ہی کمپنی نے اس کی ریلیز کے حوالے سے کوئی اعلان کیا۔

 واٹس ایپ ویب پر ڈارک موڈ فیچر بلکل موبائل ایپلی کیشن کی طرح ہی چلے گا، جس کو ان یبل کرنے سے پس منظر سیاہ ہوجائے گا جبکہ اس کی لکھائی کا رنگ سفید ہوجائے گا۔

 ڈبلیو اے بیٹا انفو نے واٹس ایپ ویب پر ڈارک موڈ فیچر استعمال کرنے کا طریقہ بھی بتایا اور ساتھ میں آگاہ کیا کہ گوگل کروم کے علاوہ دیگر انٹرنیٹ براؤزر پر فیچر بہت انداز سے کام کررہا ہے۔

Related Articles

Back to top button