ٹیکنالوجی کی خبریں

فیس بک نے ایک اور مشہور کمپنی خرید لی

سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے دنیا کی مقبول ترین اینیمیٹڈ تصاویر شیئر کرنے والی کمپنی کو خریدنے کی تصدیق کردی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق فیس بک نے ’گفی‘ کمپنی کے حصص 40 کروڑ ڈالر میں خرید کر اس کی ملکیت حاصل کرلی، جس کے بعد تین بڑی کمپنیاں (انسٹاگرام، واٹس ایپ، گفی) فیس بک کی زیر ملکیت ہوگئیں۔

رپورٹ کے مطابق فیس بک نے گفی کمپنی کے حصص خریدنے کی کوشیش 2015 سے شروع کیں اور پانچ سال کے طویل عرصے کے بعد کمپنی اپنا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

فیس بک نے گفی کو خرید کر اسے فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام کا حصہ بنا دیا، یعنی صارفین اب چند روز میں اینیمیٹڈ تصاویر بھی فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ پر شیئر کرسکیں گے۔

فیس بک کے نائب صدر وشال شاہ نے ایک بلاگ پوسٹ میں اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ‘انسٹاگرام اور گفی کو اکٹھا کرکے ہم لوگوں کے لیے اسٹوریز اور ڈائریکٹ میں بہترین اسٹیکرز کی تلاش کے کام کو مزید آسان بنارہے ہیں’۔

کمپنی گفی اے پی آئیز کو میسنجر، انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر برسوں سے سپورٹ فراہم کررہی تھی۔ فیس بک کے مطابق صرف انسٹاگرام سے ہی گفی کے روزانہ ٹریفک کا 25 فیصد حصہ آتا ہے جبکہ دیگر سروسز سے مزید 25 فیصد ٹریفک اس سروس کو ملتا ہے۔

Related Articles

Back to top button