ٹیکنالوجی کی خبریں

کم قیمت پراب اسمارٹ فون کی دستیابی، روزگار کے مواقع میں بھی اضافہ۔۔۔ اہم تفصیلات آگئیں

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق کی ہدایت پر اسمارٹ فون مینوفیکچرنگ پر سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کوبھجوا دی گئی ، امین الحق کا کہنا ہے ملک میں کم قیمت پر اسمارٹ فون کی دستیابی وزارت آئی ٹی کی ترجیح ہے۔

وزارت آئی ٹی نے اسمارٹ فون مینوفیکچرنگ پرسمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کوبھیج دی، سمری وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق کی ہدایت پر بھیجی گئی۔

وفاقی وزیر امین الحق نے کہا کہ ملک میں کم قیمت پر سمارٹ فون کی دستیابی وزارت آئی ٹی کی ترجیح ہے، ملکی سطح پر اسمارٹ فون مینوفیکچر نگ کی صلاحیت کوبڑھاناناگزیرہے، اقدام موبائل ایکسپورٹ سے زرمبادلہ اور نوکریاں بڑھانے میں معاون ہوگا۔

یاد رہے رواں سال فروری میں انجینیئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی) نے موبائل ڈیوائس کی مینوفیکچرنگ پالیسی کی منظوری دی تھی تاکہ مقامی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔

خیال رہے کہ پاکستان موبائل فون کے لیے دنیا کی تیسری بڑی مارکیٹ ہے جہاں سالانہ 3 کروڑ 40 لاکھ موبائل فونز فروخت ہوتے ہیں۔

مقامی سطح پر موبائل کی مینوفیکچرنگ سے ملک میں تقریباً 2 لاکھ روزگار پیدا ہوں گے اور ملک عالمی سطح پر سپلائی چین کا حصہ بن سکے گا

Related Articles

Back to top button