ٹیکنالوجی کی خبریں

کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کیلئے روبوٹ پیش کردیئے گئے

کورونا وائرس سے متاثرہ ایسے مریض جن کی علامات ہلکی اور ابتدائی ہیں، جب وہ رہائش کے لیے ٹوکیو کے ہوٹلوں میں پہنچتے ہیں تو ان کو خوشگوار حیرت ہوتی ہے کیونکہ ہوٹلز کی لابی میں روبوٹ مہمانوں کو خوش آمدید کہتا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق جاپان میں ہوٹلوں کو ایسے مریضوں کے گھروں کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، جن میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا اور ان کی علامات ہلکی ہیں اور انہیں اسپتال جانے کی ضرورت نہیں ہے۔

روبوٹ کا استعمال نرسوں پر دباو کم کرنے کے لیے کیا گیا ، ایسے ہی ایک ہوٹل میں روبوٹ نے ماسک لگا رکھا ہے، اور وہ مہمانوں کو کہتا ہے کہ ماسک لگائیں۔‎

Related Articles

Back to top button