ٹیکنالوجی کی خبریں

آن لائن بزنس کرنے والوں کیلئے انسٹاگرام نے نیا فیچر متعارف کروا دیا

سماجی رابطے کی فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ اور موبائل ایپلیکیشن انسٹاگرام نے لاک ڈاؤن کے دوران ہوم ڈیلیوری کےلیے زبردست فیچر متعارف کرادیا۔

کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ انسٹاگرام نے پاکستان سمیت دیگر ایشیائی ممالک کےلیے کرونا وائرس ڈاؤن کے دوران آن لائن بزنس کرنے والوں کی معاونت کےلیے نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔

کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چھوٹے کاروباری حضرات کےلیے ایپلیکیشن میں نئے ٹولز دئیے گئے ہیں جس سے آن لائن بزنس کرنے والوں کو سیلز کافی مدد ملے گی۔

انسٹاگرام ایپلیکیشن میں ان نئے ٹولز کا آغاز رواں ماہ کی 25 تاریخ سے ہوچکا ہے، جس کا مقصد چھوٹے اور درمیانی کاروباری افراد کو لاک ڈآؤن کے دوران پیش آنے والے مسائل میں مدد فراہم کرنا ہے۔

اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام نے انٹرنیٹ براؤزر استعمال کرتے ہوئے انسٹاگرام پر دوستوں کو میسج کرنے کا فیچر متعارف کرایا تھا۔

Related Articles

Back to top button