ٹیکنالوجی کی خبریں

ٹویٹر نے صارفین پر بجلیاں‌ گرادیں، برسوں‌ پرانی سروس بند

سماجی رابطے اور مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر نےٹویٹ پیغامات موبائل پر بھیجنے کی سروس بند کرتے ہوئے خاموشی سے لاکھوں اکاؤنٹس بند کردیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ کی جانب سے دنیا بھر کے صارفین کو ایس ایم ایس کے ذریعے فالو کیے گئے اکاؤنٹس کے ٹویٹ 40404 کے نمبر سے موصول ہوتے تھے۔

کمپنی نے گزشتہ برس ستمبر میں اعلان کیا تھا کہ بیشتر ممالک میں سروس کو بند کردیا گیا جبکہ بقیہ ملکوں میں موبائل پیغامات کا سلسلہ جلد بند کردیا جائے گا۔

ٹویٹر کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ صارفین کے اکاؤنٹس کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس ایم ایس سروس بند کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا کیونکہ اس کے ذریعے ہیکرز فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور لاکھوں صارفین کی معلومات کا غلط استعمال ہوسکتا ہے۔

کمپنی نے وضاحت کی کہ ایس ایم ایس سروس بند ہونے کے باوجود صارفین کو اہم پیغامات موبائل پر موصول ہوں گے جیسے اکاؤنٹ لاگ ان سمیت دیگر شامل ہیں۔

ٹویٹر نے بتایا کہ ایس ایم ایس سروس استعمال کرنے والے لاکھوں ٹویٹر صارفین کے اکاؤنٹس بھی بند کردیے گئے، یہ تمام اکاؤنٹس وہ تھے جو 40404 کے تحت بنائے گئے تھے۔

کمپنی ترجمان نے میش ایبل سائٹ کو بتایا کہ ٹویٹر ایس ایم ایس سروس سے بنائے گئے اکاؤنٹس کو اس لیے ڈیلیٹ کیا گیا ہے کیونکہ ان کی تفصیلات جیسے فون نمبر، یا ای میل ایڈریس وغیرہ دستیاب نہیں تھیں۔

ٹوئٹر ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم نے اُن اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کیا جن سے خطرات لاحق تھے، ایک اور اہم بات یہ ہے کہ اب وہ ٹیکنالوجی کو سپورٹ نہیں کرتے، اکاؤنٹس ڈیلیٹ ہونے سے کچھ صارفین کے فالوورز کم ہوسکتے ہین۔

Related Articles

Back to top button