ٹیکنالوجی کی خبریں

پاکستانیوں کا حساس ریکارڈ ڈارک ویب کو فروخت، 35 کروڑمیں سودا حساس معلومات سمیت کونسی قیمتی چیزیں شامل ہیں؟ تہلکہ خیز انکشاف

سندھ ہائیکورٹ نے ساڑھے 11کروڑ پاکستانیوں کا حساس ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت ہونے سےمتعلق درخواست پر وفاقی وزارت داخلہ، پی ٹی اے ، نادرا اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے ۔

رپورٹ کے مطابق عدالت نے فریقین سے 30 اپریل تک جواب طلب کر لیا۔ طارق منصور ایڈوکیٹ نے بتایا کہ 10اپریل کو پاکستانیوں کا حساس ڈیٹا فروخت کرنے کیلئے ڈارک ویب کو 35کروڑ کا فروخت کیا جارہا تھا۔ جس میں موبائل صارفین کے شناختی کارڈ نمبرز، گھر کا پتہ، فون نمبرز اور دیگر قیمتیں چیزیں شامل تھیں۔ اعلی حکام بات دبانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا ہے کہ یہ تو اہم معاملہ ہے۔ ملوث افراد کیخلاف کاروائی ہو سکتی ہے؟ ایڈووکیٹ نے بتایا کہ پرونشن الیکٹرانک کرایم ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ملوث افراد کیخلاف کروائی ہو سکتی ہے ۔

Related Articles

Back to top button