ٹیکنالوجی کی خبریں

سوشل میڈیا ٹرینڈ #MeAt20 : ذاتی معلومات نکلوانے کا آسان طریقہ کار؟ عوام ہو جائیں ہوشیار

کروونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے اربوں صارفین گھروں میں محدود ہیں اور وہ اپنے وقت کو اچھا گزارنے کے لیے مختلف کام کرتے ہیں جن میں سب سے اہم سوشل میڈیا کا استعمال ہے۔

ایسے وقت میں ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کے لیے لوگ مختلف کام کررہے ہیں جس میں سوشل میڈیا کے دلچسپ ٹرینڈ بھی ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گزشتہ روز سے چلنے والا ٹرینڈ #MeAt20 دنیا بھر میں خاصہ مقبول ہوا اور اب پاکستان میں بھی یہ ٹاپ ٹریڈنگ میں ہے۔

ٹرینڈ کیا ہے؟
اس ٹرینڈ کا مقصد یہ ہے کہ آپ بیس سال کی عمر میں کیسے نظر آتے تھے۔؟ صارفین ٹرینڈ میں حصہ لیتے ہوئے اپنی پرانی تصاویر شیئر کررہیں جن میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی شخصیات، سیاست دان اور صارفین بھی شامل ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین سب سے زیادہ گلوکار شہزاد رائے کی شیئرکردہ تصویر سے محظوظ ہوئے اور انہیں نے لکھا کہ چاہیے 20، 40، 60 اور 80 سال کیوں نہ ہوجائیں، شہزاد رائے ایسے ہی نظر آئیں گے۔

ایک طرف تو صارفین اپنی پرانی یادیں انٹرنیٹ پر شیئر کر کے لطف اندوز ہورہے ٰہیں تو دوسری جانب یہ خدشہ بھی سامنے آرہا ہے کہ اس ٹرینڈ کے بعد امکان ہے کہ صارفین کی تصاویر کا غلط استعمال ہو۔

پاکستان میں ڈیجیٹل رائٹس کے حوالے سے متحرک تنظیم کے ڈائریکٹر اسامہ خلجی نے برطانوی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’سوشل میڈیا کمپنیز کا کاروبار ہماری ذاتی معلومات فروخت کرنے کی بنیاد پر ہی چلتا ہے‘۔

انہوں نے خبردار کیا کہ صارفین اپنی ذاتی معلومات انٹرنیٹ پر شیئر نہ کریں کیونکہ بعد میں یہ سارا ڈیٹا اُن کاروباری اداروں کو فروخت کیا جاتا ہے جو اشتہارات کے ذریعے اپنا کاروبار چلانے کی خواہش مند ہوتی ہیں۔

سوشل میڈیا کمپنیاں صارفین کی پسند نا پسند سے متعلق معلومات آرٹیفیشل انٹیلی جنس یا مصنوئی ذہانت کی مدد سے جمع کررہی ہیں جس کے بعد وہ کم سے کم وقت میں اپنے اشتہارات متعلقہ لوگوں تک بھیج سکیں گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’اس ٹرینڈ کا سب سے زیادہ فائدہ ان اداروں اور ایپس بنانے والوں کو ہوگا جو چہرہ شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہیں۔

ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن کی بانی نگہت داد کا کہنا تھا کہ ’صارفین کو اس بات کا دھیان رکھنا چاہیے کہ وہ جو بھی ذاتی معلومات انٹرنیٹ پر شیئر کررہی ہیں وہ ہمیشہ کے لیے کسی نہ کسی صورت موجود رہے گی‘۔

 

Related Articles

Back to top button