ٹیکنالوجی کی خبریں

بلیو ٹک کے بغیر واٹس ایپ میسجز پڑھنے کے طریقے، نیا فیچرمتعارف

پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے دو برس قبل بلیو ٹک کا فیچر متعارف کرایا تھا جس سے انہیں اندازہ ہوجاتا تھا کہ سامنے والے شخص نے اُن کا پیغام پڑھ لیا۔

واٹس ایپ صارف جب اپنے کسی دوست کو تحریری پیغام، وائس نوٹ، فوٹو یا ویڈیو بھیجتا ہے تو پیغام پہنچتے ہی اُس کی اسکرین پر سرمئی (گرے) ٹک نظر آتے ہیں اور جب سامنے والا اُسے پڑھ لیتا ہے تو بلیو ٹک نظر آتے ہیں۔

بلیو ٹک فیچر آنے کے بعد صارفین کو یہ بھی سہولت دستیاب ہے کہ وہ یہ دیکھ سکتے ہیں کہ سامنے والے شخص نے اُن کا پیغام کس وقت دیکھا۔

ویسے تو یہ فیچر نقصان دہ نہیں مگر کئی بار صارف کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ پیغام کو پڑھ بھی لے تو سامنے والے کو اس کا علم بھی نہ ہوسکے، چند صارفین کو اس وجہ سے کبھی بہت زیادہ پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

اینڈرائیڈ صارفین
اینڈرائیڈ صارفین کے لیے تو یہ سہولت موجود ہے کہ وہ سیٹنگز میں جاکر رسپٹ میں موجود بلیو ٹک کے آپشن کو بند کردیں البتہ آئی فون کے صارفین کو یہ سہولت دستیاب نہیں تھی۔

آئی فون صارفین
ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اگر آپ بھیجے گئے پیغامات خاموشی سے پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ کوئی مشکل کام نہیں بلکہ بہت آسان ہے۔

آپ جب بھی بھیجے گئے پیغامات پڑھنا چاہتے ہیں تو آئی فون کو ائیروپلین موڈ پر کر کے واٹس ایپ کھولیں اور پیغام پڑھ لیں ایسا کرنے سے بھیجنے والے کے سامنے بلیو ٹک ظاہر نہیں ہوں گے۔

جب آپ پیغام پڑھ لیں تو ایپ کو بند کرنے کے لیے BACK کا آپشن استعمال کرنے کے بجائے ملٹی ونڈو کے ذریعے بیک گراؤنڈ میں چلنے والی تمام ایپس کو بند کردیں۔ ایسا کرنے پر واٹس ایپ مکمل طور پر بند ہوجائے گی اور ایروپلین موڈ سوئچ آف کرنے پر بھی آن لائن شو نہیں ہوگا۔

آئی او ایس 13 میں کس طرح پڑھا جائے؟
ایک اور طریقہ جو سامنے آیا وہ یہ ہے کہ اپنےآپریٹنگ سسٹم کو آئی او ایس 13 پر اپ گریڈ کریں اور فون کو لاک رکھیں، جب موبائل پر واٹس ایپ پیغام موصول ہونے کی گھنٹی بجے تو فون ان لاک کرنے کا بٹن دبائیں‌ اور اسکرین پر نظر آنے والے نوٹی فکیشن کو نیچے کی طرف کردیں جس سے بھیجا گیا پیغام اسکرین پر نظر آجائے گا۔

Related Articles

Back to top button