ٹیکنالوجی کی خبریں

فیس بک نے کردیا بڑا اعلان، 100ملین ڈالرز دینے کا اعلان کر دیا

عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث متاثر ہونے والے کاروبار کو سہارا دینے کے لیے فیس بک نے 100 ملین ڈالرز کی گرانٹ دینے کا اعلان کردیا۔

دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے ہلاکت خیز کورونا وائرس سے جہاں قیمتی جانی نقصان ہوا ہے وہیں عالمی معیشت کو زبردست دھچکا پہنچا ہے۔

عالمی تجارت کی معطلی، اقتصادی سرگرمیوں اور سیاحت میں کمی کی وجہ سے دنیا بھر کی معیشت گراوٹ کا شکار ہے جس کے سبب بینکوں نے شرح سود میں کمی ہے۔

کاروبار پر پڑنے والے منفی اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیس بک نے امدادی پروگرام شروع کرتے ہوئے 100 ملین ڈالرز مختص کیے ہیں جو کہ 30 ملکوں میں چھوٹے کاروبار کرنے والوں کو سہارے کے طور پر دیے جائیں گے۔

فیس بک نے بلاگ پوسٹ میں کہا ہے کہ عالمی وبا کے کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں اور جیسا کہ آپ جانتے ہیں چھوٹی سی مالی معاونت آپ کو کتنا آگے لے جاسکتی ہے، اس چیلنجنگ صورتحال میں ہم 100 ملین ڈالرز کیش بطور گرانٹ اور ادھار دینے کے لیے پیش کر رہے ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ پیشکش ان 30 ممالک کے لیے ہو گی جہاں فیس بک آپریٹ ہوتی ہے اور اس گرانٹ یا ادھار کے لیے آئندہ ہفتوں میں درخواستیں وصول کی جائیں گی۔

Related Articles

Back to top button