ٹیکنالوجی کی خبریں

پاکستانی صارفین کی معلومات چوری، پی ٹی اے کی کارروائیاں تیز۔۔۔ واٹس ایپ انتظامیہ سے تفصیلات طلب

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستانی صارفین کی معلومات چوری ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے واٹس ایپ انتظامیہ سے تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

پی ٹی اے حکام نے واٹس ایپ انتظامیہ کیساتھ یہ اہم معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ مالوئیر کے ذریعے ہیکنگ سے صارفین کی معلومات چوری کی گئیں، جن میں پاکستانی بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکام پی ٹی اے نے واٹس ایپ سے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے بھی تفصیلات مانگ لی ہیں۔ اس حوالے سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ واٹس ایپ کا تازہ ترین ورژن استعمال کریں جبکہ متاثر ہونیوالے پاکستانی صارفین پی ٹی اے کو شکایت درج کروائیں۔

Related Articles

Back to top button