شاہ فیصل الیکٹرانک یونیورسٹی کا سسٹم ہیک کرکے کیا ہوگیا؟ بڑی خبر نے دنیا میں ہلچل مچا دی

پولیس نے شاہ فیصل الیکٹرانک یونیورسٹی کا سسٹم ہیک کرکے طلباء کے امتحانی نتائج میں رد و بدل کرنے والے شخص کو گرفتار کرکے عدالت کے حوالے کردیا۔

سعودی عرب کی مشہور شاہ فیصل ای یونیورسٹی کے سسٹم کو ہیک کرنے والا گرفتار کرلیا گیا جس نے نجی الیکٹرانک معلومات سے فائدہ اٹھا کر سسٹم ہیک کیا تھا۔

سعودی محکمہ استغاثہ کے ترجمان ڈاکٹر ماجد الدسیمانی نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ہمارے ادارے کے متعلقہ اہلکاروں نے تحقیقات کرکے اس بات کی تصدیق کرلی تھی کہ انفارمیشن کرائمز کے ایک دلدادہ نے ای یونیورسٹی کے سسٹم کو ہیک کیا۔

ترجمان محکمہ استغاثہ نے بتایا کہ ہیکر نے یونیورسٹی سے متعلق معلومات دیکھیں، طلباء کے رزلٹ تک رسائی حاصل کی اور اس میں رد وبدل کیا۔

الدسیمانی نے بتایا کہ پبلک پراسیکیوشن نے تجزیہ کرکے اس بات کا پتہ لگا لیا ہے کہ ہیکر نے ہیکنگ کے لیے کس طرز کا مجرمانہ طریقہ کار اختیار کیا، ہمارے ماہرین ہیکنگ میں ملوث افراد کا پتہ لگانے کے لیے فوجداری سراغرسانی کے سائنٹفک طور طریقوں سے کام لے رہے ہیں۔

الدسیمانی نے توجہ دلائی کہ سعودی ای یونیورسٹی کے سسٹم کی ہیکنگ میں استعمال ہونے والے تمام آلات کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور ہیکر کو خصوصی عدالت کے حوالے کردیا گیا۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ اینٹی انفارمیشن کرائم قانون کی روشنی میں ملزم کو قرار واقعی عبرتناک سزا دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں