ٹیکنالوجی کی خبریں

پاکستانی ہوجائے تیار، سال 2020 میں واٹس ایپ کچھ موبائل فونز پر بند ہو جائے گا

واٹس ایپ کمپنی سال 2020ءمیں بہت سے پرانےسافٹ ویئر میں تبدیلی کرنے جارہا ہے جس کی وجہ سے پاکستان بھر میں واٹس ایپ صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق فیس بک کی زیر ملکیت میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے کہا ہے کہ آئی او ایس اور اینڈرائیڈ کے پرانے ورڑن والے سمارٹ فون رکھنے والے صارفین واٹس ایپ کی نئی تبدیلیوں سے مستفید نہیں ہوسکیں گے۔

واٹس ایپ اعلامیے کے مطابق فروری 2019ءکے بعد سے واٹس ایپ کو جاری رکھنے کے لیے آئی او ایس نائن اور اینڈرائیڈ 3.0 ورڑن لازمی تھے۔ اب واٹس ایپ کی مزید اپ ڈیٹس اس قدر آگے بڑھ چکی ہیں کہ انہیں چلانے کے لیے آئی او ایس اور اینڈرائیڈکے زیادہ بہتر ورڑن درکار ہیں۔

جن میں اینڈرائیڈ 4 ورڑن شامل ہے۔ اس طرح آئی فون فائیو سے کم ماڈل پر واٹس ایپ نہیں چل سکے گا جبکہ 31 دسمبر 2019ءتک سارے ونڈوزفون پرواٹس ایپ کی سروس بند ہوجائے گی جن میں لومیا سیریز بھی شامل ہے۔

یکم فروری 2020 تک آئی اوایس اوراینڈرائیڈ فون پر واٹس ایپ کام نہیں کرے گا۔ ایچ پی ایلیٹ اسمارٹ فون، گوگل نیکسس ون، سام سنگ ایپک فوری اور موٹرولا اینڈروئیڈ ایکس پر بھی واٹس ایپ کام نہیں کرے گا۔ واٹس ایپ نے یہ فیصلہ اپنی سروسز کو بہتر بنانے کے لئے کیا ہے کیونکہ وہ اس میں مزید تبدیلیاں کرنا چاہتا ہے۔

 

Related Articles

Back to top button