ٹیکنالوجی کی خبریں

بچوں کے اسمارٹ کھلونوں کے ذریعے اُن کی جاسوسی کیسی کی جاتی ہے؟ ماہرین نے ہلچل مچادی

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ بچوں کے اسمارٹ کھلونوں کے ذریعے اُن کی جاسوسی کی جاسکتی ہے۔

بچوں کے اسمارٹ کھلونوں میں سیکیورٹی کا فقدان دیکھنے میں آیا اور ماہرین نے انکشاف کیا کہ ہیکرز ان کھلونوں کے ذریعے بچوں کی جاسوسی بھی کرسکتے ہیں۔

حالیہ دعوے کے بعد برطانوی شہری حکومت پر زور دے رہے ہیں کہ وہ کھلونے بنانے والی کمپنیوں کو پابند کریں کہ وہ اسمارٹ کھلونوں کو فروخت سے قبل سیکیورٹی کے معیار کو محفوظ بنائیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں کرسمس کی مناسبت سے متعدد کمپنیوں نے اسمارٹ کھلونے فروخت کے لیے پیش کردیے البتہ اُن کی ہیکنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہاہے۔

کھلونوں میں بالخصوص واکی ٹاکی ایسی چیز ہے جس سے بچوں کی گفتگو کو باآسانی سنا جاسکتا ہے۔ ٹیکنالوجی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بچے جیسے ہی کھلونے کا سوئچ آن کریں گے تو اُن کا سسٹم تیس سیکنڈ سے بھی کم وقت میں ہیکرز کی ڈیوائس سے جڑ سکتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گانے ریکارڈ کرنے اور بلیو ٹوتھ سے کنکٹ ہونے والے کھلونوں میں بھی سیکیورٹی کے نقائص سامنے آئے ہیں۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ نے لاکھوں صارِفین پر پابندی لگانے کی تیاری کر لی، کیا آپ بھی اُن میں شامل ہیں؟ جاننے کیلئے تفصیلات پڑھیے

یاد رہے کہ سماجی رابطوں کے حوالے سے معروف واٹس ایپ اس مہینے کے آخر تک دنیا بھر میں لاکھوں موبائل فونز پر اپنی سروس بند کر دے گی۔

 

Related Articles

Back to top button