ٹیکنالوجی کی خبریں

پاکستان نے ایک اور سنگِ میل عبورکر لیا، وزیراعظم نے کس بڑے ادارے کا افتتاح کر دیا؟

وزیراعظم عمران خان نے نیشنل سائنس و ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیراعظم عمران خان نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) پہنچے تو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ وزیراعظم نے نیشنل سائنس و ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کیا اور پارک کے ریسرچ اور ڈیویلپمنٹ سینٹرز کا بھی دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم نے انتہائی ضروری اقدام کی تکمیل پر نسٹ کی قیادت کے وژن کو سراہا۔
س حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نئے نظام میں کسی بھی ملک کی معیشت کا اندازہ اس کے شعوری سرمائے کے حجم سے ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے نظام میں ملک کی معیشت کا اندازہ اس کی تحقیق، جدت اور ٹیکنالوجی میں ترقی پر ہے، نسٹ کا دنیا کی 400 بہترین یونیورسٹیوں میں شمار قابل ذکر ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اسی تقریب میں اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

Related Articles

Back to top button