ٹیکنالوجی کی خبریں

FaceBook کے بانی مارک زکربرگ کی بہن رینڈی زکربرگ نے پاکستان کے بارے میں ایسا کیا کہہ دیا کہ سب داد دیے بغیر نہ رہ سکے

دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک کے سربراہ مارک زکربرگ کی بہن 37 سالہ کاروباری خاتون رینڈی زکر برگ نے پاکستان کو کھیل اور خواتین کے لیے دوست ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے دنیا کو چند عظیم خواتین دیں۔

رینڈی زکر برگ نے اپنے پہلے پاکستانی دورے میں پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے الحمرا ہال میں منعقد ہونے والے تین روزہ ’ایڈ ایشیا 2019‘ کانفرنس کے اختتامی روز پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے اچھے اقدام کی تعریف کی۔

ایڈ ایشیا 2019 کا آغاز 3 دسمبر کو ہوا تھا جس میں پاکستان کی اہم کاروباری، سماجی، سیاسی و شوبز شخصیات سمیت عالمی سطح کی اہم شخصیات نے خطاب کیا۔

ایڈ ایشیا کانفرنس کا اہتمام ’ایشین فیڈریشن آف ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشنز‘ (اے ایف اے اے‘ کے زہر اہتمام کیا گیا، جس میں رینڈی زکربرگ سمیت مشہور فوڈ چین ’برگر کنگ‘ کے بزنس ہیڈ کے علاوہ دیگر اہم عالمی شخصیات نے بھی خطاب کیا۔

رینڈی زکر برگ نے کانفرنس کے تیسرے روز اپنے خطاب میں اپنی جدوجہد اور پیشہ ورانہ زندگی میں آنے والی مشکلاتوں سمیت خیال کو کاروبار میں بدلنے سے متعلق اہم نقاط پر بات کی۔

FaceBook کے بانی مارک زکربرگ کی بہن رینڈی زکربرگ نے پاکستان کے بارے میں ایسا کیا کہہ دیا کہ سب داد دیے بغیر نہ رہ سکے

اپنے خطاب میں رینڈی زکر برگ نے اپنے بھائی مارک زکر برگ کے حوالے سے لطیفے بھی سنائے اور ہال میں بیٹھے افراد کو محظوظ کیا۔

خطاب کے دوران انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ آنے والا وقت آڈیو کانٹینٹ کا وقت ہے، اس لیے سرمایہ کاروں یا کاروبار شروع کرنے کے خواہش مند افراد کے اسی طرف توجہ دینی چاہیے۔

انہوں نے اس بات کی جانب بھی اشارہ دیا کہ انہیں ان کی اپنی پہچان کے بجائے بھائی کے نام سے منسوب کیا جاتا ہے۔

انہوں نے خطاب میں کہا کہ جب ان کے بھائی نے فیس بک کو لاؤنچ کیا تو انہوں نے انہیں فیس بک میں مارکیٹنگ کے شعبے میں ملازمت کی پیش کش کی جو انہوں نے قبول کی۔

رینڈی زکر برگ نے فیس بک میں ملازمت کے دوران سوشل ویب سائٹ کو تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کیا جس کا ذکر انہوں نے اپنے خطاب میں بھی کیا اور کہا کہ ہر نئے خیال کو اہمیت دی جانی چاہیے اور اس پر کام کرکے اسے آزمانا چاہیے۔

رینڈی زکر برگ کا کہنا تھا کہ بعد ازاں انہوں نے فیس بک کو خیرباد کہہ کے نئے پلیٹ فام تلاش کیے اور اپنا ایک الگ مقام بنایا۔ رینڈی زکر برگ نے خطاب کے دوران پاکستان کی چند اہم باتوں کا ذکر کیا اور خطاب کے دوران انہوں نے پاکستان میں دنیا کے بلند ترین مقام پر موجود اے ٹی ایم کا بھی ذکر کیا۔

Related Articles

Back to top button