ٹیکنالوجی کی خبریں

موبائل فون خریدنے والوں کیلئے ایک بری خبر، خریدنے سے پہلے کس شرط کو لازمی قرار دے دیا گیا؟ اہم خبر آگئی

 اس حوالے سے ملک کے تمام ٹیلی کام آپریٹرز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں جن کے مطابق اب ہر نئے ٹیلی فون نمبر کو جاری کرنے سے یہ سب لازمی کرنا ہوگا،

چین میں صارفین کے لیے موبائل فون خریدنے سے پہلے اپنے ʼچہرے کی شناخت یا ʼفیس اسکینگ کرانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے.

اس حوالے سے ملک کے تمام ٹیلی کام آپریٹرز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں جن کے مطابق اب ہر نئے ٹیلی فون نمبر کو جاری کرنے سے پہلے صارف کے اصل نام کی رجسٹریشن لازمی ہے۔

آپریٹرز کو یہ ہدایت بھی جاری کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی ایسے صارف کے نام نیا ٹیلی فون نمبر یا موبائل سیٹ جاری نہ کریں جس کی فیس اسکینگ یا چہرے کی شناخت نہ ہو سکے۔

نئے موبائل صارفین کو رجسٹر کرنے کے دوران ہی ٹیلی کام آپریٹرز کے لیے صارفین کے چہرے کی اسکینگ کرنا ہوگی۔

اتھارٹی کے مطابق یہ اقدام بیجنگ سائبر اسپیس کنٹرول کو مزید سخت کرنے کی غرض سے کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان کے مشہور ٹیلی مواصلات کے نیٹ ورک ، زونگ 4 جی نے پورے یورپ میں بین الاقوامی رومنگ پوسٹ پیڈ بنڈل کا آغاز کر دیا ہے۔

15 یورپی ممالک کا سفر کرنے والے زونگ فور جی صارفین انتہائی سستی شرح پر شفاف آواز اور ڈیٹا نیٹ ورک سے لطف اندوز ہوں گے۔

پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کا آغاز کرنے والا، زونگ 4 جی ملک کا پہلا آپریٹر بن گیا ہے جس نے اپنے یورپ سے منسلک صارفین کے لئے رومنگ بنڈل کا آغاز کیا ہے۔

زونگ 4 جی کے تواتر سے 15یورپین ممالک بشمول اسپین ، اٹلی، جرمنی ، چیک جمہوریہ ، ترکی ، برطانیہ ، نیدرلینڈز ، سوئٹزر لینڈ، یونان کا سفر کرنے والے صارفین اس پوسٹ پیڈ بنڈل کے ساتھ رومنگ میں اپنے موبائل فون کا ڈیٹا تبدیل نہیں کرنا پڑے گا اور وہ بغیر کسی رکاوٹ خدمات سے لطف ہوتے رہیں گے۔

ملک کا سب سے بڑا رومنگ نیٹ ورک ہوتے ہوئے زونگ 4جی اپنے صارفین کو دوران سفر بہترین خدمات فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہے گا۔

کہیں بھی اور کسی بھی جگہ ہر وقت سہل رابطوں کا نیٹ ورک یورپ کے کیلئے انتہائی ارزاں نرخوں پر بنڈل کی پیش کش کرتا ہے۔

Related Articles

Back to top button