ٹیکنالوجی کی خبریں

آئی ٹی کے میدان میں ایک اور زبردست کامیابی، پاکستانی بچے نے پوری دنیا کو حیران کر دیا

خیبرپختونخواہ کے سرکاری اسکول میں زیر تعلیم 13 سالہ آئی ٹی ایکسپرٹ نےعالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہامنوالیا۔

خیبرپختونخواہ کے علاقے مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے 13سالہ عبداللہ نے کمپیوٹر گیم تیار کیا جس کا ماہرین نے جائزہ لے کر اُسے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا۔ ننھے طالب علم عبداللہ نے کے پی آئی ٹی بورڈ کے ارلی ایج پروگرامنگ میں تربیت حاصل کی۔

سرکاری اسکول کے طالب علم عبداللہ سواتی نے ویت نام میں ایشیاپیسفک آئی سی ٹی الائنس مقابلے میں حصہ لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی اور ملک کا نام روشن کیا۔ اطلاع کے مطابق جونیئر کیٹگری میں 16 ممالک کی ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔

خیبرپختونخواہ کے انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے میجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر شہباز نے عبداللہ کو ایوارڈ جیتنے پر مبارک باد پیش کی اور بتایا کہ 13 سالہ پاکستانی طالب علم کے بنائے گئے کمپیوٹر گیم کو میرٹ پر ایوارڈ دیا گیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ کے سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم طالب علم بہت ذہین ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ اُن پر محنت کی جائے تاکہ پاکستانی ٹیلنٹ ابھر کر دنیا کے سامنے آئے اور ملک کا نام روشن ہو۔

Related Articles

Back to top button