ٹیکنالوجی کی خبریں

ٹیکنوموبائل نے پاکستانی مارکیٹ میں دھوم مچا دی،اب کونسا سیٹ نہایت سستے داموں فروخت؟ اہم خبر آگئی

ٹیکنوموبائل ایک نئے اورجدید برانڈ کے طور پر پاکستانی موبائل مارکیٹ میں کامیابی کے ساتھ ابھر کے سامنے آیا ہے۔ یہ ایک ایسا برانڈ ہے جس نے ہمیشہ بجٹ کیٹیگری صارفین کا بھرپور خیال رکھاہے کمپنی کی ترقی کا اندازہ اس کے مشہور اسمارٹ فون سیریز Spark Go سے لگایا جا سکتا ہے۔

جس نے ریکارڈ سیل کے ساتھ موبائل مارکیٹ میں واضح کامیابی حاصل کی۔ اور یک بعددیگر جدید اسمارٹ فون متعارف کرانے کا سلسلہ جاری رکھا۔ کمپنی کی جانب سے گذشتہ مہینے لانچ ہونے والے اسمارٹ فون Camon 12 Air نے مارکیٹ میں سیل اورصارفین میں مقبولیت کے نئے ریکارڈقائم کر کے کمپنی کی برانڈ ویلیو میں مذید اضافے کا باعث بنا۔

TECNO Mobile تیزی سے ترقی کرتے ہوئے ہائی انڈ اسمارٹ فون بنانے والے موبائل برانڈ کےلئے پریشانی کا سبب بنا ہوہے۔ مڈل رینج سمارٹ فون میں ہائی انڈ فیچرز فراہم کر کے TECNO Mobile نے فلیگ شپ برانڈز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔TECNO Mobile نے پاکستانی مارکیٹ میں مڈل کلاس صارفین کے لئے جدید سمارٹ فونز متعارف کراکے موبائل مارکیٹ کے سب سے بڑے حصے کو ٹارگٹ کیا ہے ، جو اس کی کامیابی کی اہم وجہ ہے اور کمپنی پراڈکٹس صارفین کی اولین ترجیح بن گئے ہیں۔

موبائل میں بڑھتی ہوئی ترقی کےساتھ ساتھ TECNO Mobile فلاحی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ اپناکردار ادا کر رہے ہیں۔ کمپنی کی جانب سے خبیب فاؤنڈیشن کے اشتراک سے یتیم بچوں کے لئے فنڈ ریزنگ کی تقریب کا انعقاد کیا تھا، جسے صدر پاکستان عارف علوی نے بھی خراج تحسین پیش کیا تھا۔ نوجوان صارفین سے رابطے میں رہنےکےلئے کمپنی کی جانب سے سوشل میڈیاکابھی بھرپورانداز میں استعمال کیاجارہاہے،جہان صارفین کمپنی پراڈکٹس سے متعلق معلومات لے سکتے ہیں، حال ہی میں مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فارم TikTok پر بھی TECNO Mobile کی جانب سے شاندار مہم چلائی گئی جس کو صارفین نے بے حد پسند کیا اور #SparktheSpeed 5.7بلین وئیوروز کے ساتھ ٹاپ ٹرینڈ بھی بنا رہا۔

صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لئے TECNO Mobile ان کے پسندیدہ اور مقبول شخصیات کے اشتراک سے صارفین کے توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ پاکستانی مشہور اداکار وں میں سے نور حسن، حنا الطاف، میکال ذوالفقار،عمران اشرف اور رمشاءحسنTECNO Mobile کی کامیاب DVC کا حصہ رہے۔ اس کے علاوہ مقبول گیم شو جیتو پاکستان میں ماوراہ حسین کی جانب سے بھی TECNO Mobile کے لئے صارفین کی تفریح کے لئے مہم کی گئی، جس میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔Spark 4 کی TVC نے بھی کافی مقبولیت حاصل کی ، جسے کمپنی کے آفیشل پیج اور مختلف سوشل میڈیا فورمز پر بھی خوب سراہا گیا۔

 

Related Articles

Back to top button