ٹیکنالوجی کی خبریں

فیس بک نے نیا ٹول متعارف کروادیا، صارفین تجسس کا شکار

دنیا میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والے سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک نے امریکا میں ایک ایسا ہیلتھ ٹول متعارف کرایا ہے جو کہ صارفین کو صحت سے متعلق یقین دہانی کرائے گا۔

یہ ہیلتھ ٹول امریکی صارفین کو نزلا زکام، بلڈ پریشر کی جانچ، کینسر اسکریننگ اور دیگر صحت کے مسائل سے متعلق ڈاکٹر سے رجوع کرنے کے لیے یاددلائے گا۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک کمپنی کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ نیا فیچر امریکا میں متعارف کرایا ہے جب صارفین اس فیچر میں اپنی عمر اور جنس کے سیکشن کو پُر کریں گے تویہ ہیلتھ ٹول ان کی عمر کے حوالے سے انہیں چیک اپ کی ایک فہرست مرتب کرکے تجویز کرے گا۔

یہ ہیلتھ ٹول ابھی صرف فیس بک کی موبائل ایپ میں دستیاب ہے، صارف اس فیچر کے ذریعے اپنے ٹیسٹ کے شیڈول کے حوالے سے یاد دہانیاں بھی مرتب کرسکتے ہیں جب کہ تمام تر ٹیسٹ مکمل ہونے کی صورت میں صارفین ایپ میں مارک کرسکیں گے۔اس ہیلتھ ٹول میں صارفین اپنا معائنہ کرانے کے لیے سستی جگہوں کو بھی ڈھونڈ سکیں گے۔

واضح رہے کے کچھ عرصے سے فیس بک پر لوگوں کی معلومات اور راز داری کے حوالے سے کافی تنازعات سامنے آچکے جس کے باوجود بھی کمپنی اپنے صارفین تک جدید فیچرز کی فراہمی کو ممکن بنانے کیلیے کوشاں رہتی ہے۔

Related Articles

Back to top button