ٹیکنالوجی کی خبریں

واٹس ایپ نے کر دیا سب کو پریشان، پرانے موبائل فونز پر اب نہیں چلے گا واٹس ایپ، لیکن کون سے موبائل فونز اور کب سے؟ جانیے اس خبر میں

پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ نے آئندہ برس سے آئی فون اور اینڈرائیڈ کے پرانے سسٹم پر سروس فراہم نہ کرنے کا حتمی اعلان کردیا۔

واٹس ایپ نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ برس 31 جنوری کے بعد سے اُن کی اپیلیکیشن آئی او ایس 8 ڈیوائس پر نہیں چلے گی، کمپنی نے صارفین کو مشورہ دیا کہ وہ یکم فروری تک آئی او ایس کے اپ ڈیٹ ورژن والے فون حاصل کرلیں۔

آئی فون کے آئی او ایس 9 ورژن میں واٹس ایپ کی سروس بدستور جاری رہے گی۔ کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ صارفین کو اچھی سروس کی فراہمی اور بہتر تجربے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا۔

کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا کہ اینڈرائیڈ کے ورژن 2.3.7 اور پرانے سسٹم پر بھی واٹس ایپ اکاؤنٹ نہیں بنایا جاسکے گا اور نہ ہی اکاؤنٹ کی تصدیق ہوگی۔

خیال رہے واٹس ایپ کو 138 ممالک میں ایک بلین سے زیادہ لوگ استعمال کر رہے ہیں اور اسے سماجی رابطے کی صف اول کی موبائل ایپلیکیشن سمجھا جاتا ہے۔

واٹس ایپ کے ذریعے نہ صرف تحریری پیغامات بلکہ آڈیو اور ویڈیو کالز سہولت بھی ہے جس کے ذریعے تصاویر، آڈیو اور ویڈیو کے ساتھ ساتھ مختلف فائلز بھی بھیجی جا سکتی ہیں۔

Related Articles

Back to top button