کھیلوں کی خبریں

فخرِ پاکستان بابر اعظم نے سب کو پچھاڑ دیا، نئی ٹی ٹوینٹی ریکنگ جاری

آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوینٹی ریکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق بابراعظم نے بلے بازوں کی فہرست میں پہلی پوزیشن سنبھال رکھی ہے۔

پاکستان کے بابر اعظم کی ٹوئنٹی 20 بیٹسمین رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن برقرار ہے۔ نیوزی لینڈ کے کولن منرو کی ایک درجہ تنزلی وجہ سے آسٹریلوی گلین میکسویل نے دوسری پوزیشن سنبھال لی۔ فخر زمان بھی آٹھویں نمبر پر بدستور موجود ہیں۔ بولرز میں عماد وسیم کا دوسرا اور شاداب خان کا تیسرا نمبر فی الحال کسی خطرے میں نہیں ہے۔

ٹاپ پر افغانستان کے راشد خان موجود ہیں۔ فہیم اشرف بھی دسویں نمبر کی صورت میں ٹاپ 10 بولرز میں جگہ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

Related Articles

Back to top button