عبد القادرکو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ لوگوں نے شرکت کی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور لیجنڈ عبد القادر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں شوبز، سیاسی، کھیل سمیت دیگر شعبوں سے وابستہ لوگوں نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم سابق لیگ سپنر عبد القادر کا نماز جنازہ ادا کر دیا گیا ہے، چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق، کپتان سرفراز احمد، کرکٹر بابر اعظم نے جنازے میں شرکت کی۔

جنازے میں سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق، سابق لیگ اسپنر مشٹاق احمد، بابر اعظم، کامران اکمل، سلمان بٹ، سابق کرکٹر توصیف احمد، باسط علی، منصور رانا اور کرکٹر اظہر علی نے بھی شرکت کی۔

نماز جنازہ میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعجاز چودھری، میاں اعجاز علی اور دیگر سیاسی شخصیات نے بھی جنازے میں شرکت کی۔ ان کے انتقال پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان سمیت پاکستانی بھارتی کرکٹرزسمیت سیاستدانوں اور دیگر نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں