کھیلوں کی خبریں

انجری سے متعلق خبروں پر محمد عامر کا بیان سامنے آگیا

پاکستان کے سابق قومی فاسٹ بولر محمد عامر نے اپنی حالیہ انجری سے متعلق مداحوں کو اپ ڈیٹ کردیا۔

سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ محمد عامر کیربیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں میچ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔ جس کے بعد محمد عامر نے اپنے مداحوں کو اپنی خیریت سے آگاہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ محمد عامر کیربیئن پریمیئر لیگ کے ایلیمنیٹر میچ میں 3 گیندیں کرانے کے بعد انجری کا شکار ہو کر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری کیے گئے پیغام میں محمد عامر نے اپنی انجری کی نوعیت کے بارے میں مداحوں کو آگاہ کیا، محمد عامر نے لکھا کہ ان شاء اللّٰہ میں ٹھیک ہو جاؤں گا، پیٹ میں انفیکشن کی وجہ سے میں پچھلے ہفتے سے دوائی لے رہا تھا۔

فاسٹ بولر محمد عامر نے بتایا کہ ان کے پٹھے میں تکلیف ہے، امید ہے وہ جمعے تک ٹھیک ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ محمد عامر اب تک کیربیئن پریمیئر لیگ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے دوسرے بولر ہیں، انہوں نے ٹورنامنٹ کے 9 میچز میں 15 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

قومی ٹیم کے سابق پیسر کے مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر مطالبہ کیا جارہا ہے کہ محمد عامر کو ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم میں شامل کیا جانا چاہیے۔

Related Articles

Back to top button