کھیلوں کی خبریں
ایشیا کپ: پاکستان کے 2 اہم کھلاڑی ایونٹ سے باہر ہونے کا خدشہ

ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں بھارت سے شکست کے بعد پاکستان ٹیم کو ایک اور دھچکا لگ گیا، گرین شرٹس کے 2 فاسٹ بولرز کے ایشیا کپ سے باہر ہونے کا خدشہ ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سری لنکا کے خلاف ایونٹ کے اہم ترین میچ میں پاکستان کے 2 فاسٹ بولرز کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر حارث رؤف اور نسیم شاہ کی سری لنکا کے خلاف اگلے میچ میں شرکت مشکوک ہوسکتی ہے، دونوں فاسٹ بولرز کی انجریز کی نوعیت کا جائزہ لیا جائے گا۔
رپورٹ میں بتانا ہے کہ انجریز کے جائزے کے بعد دونوں فاسٹ بولرز کی ایشیا کپ میں شرکت کا فیصلہ ہوگا۔
ذرائع کے مطابق گرین شرٹس کے دونوں فاسٹ بولرز کے ایشیا کپ سے بھی باہر ہونے کا خدشہ ہے۔
خیال رہے کہ نسیم شاہ اور حارث رؤف انجری کی وجہ سے بھارت کیخلاف بیٹنگ کیلئے بھی نہیں آئے تھے۔