کھیلوں کی خبریں

بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

 پاکستان ویمن اور بنگلہ دیش ویمن ٹیم کے درمیان تین ٹی ٹوینٹی اور دو ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق پاک بنگلہ دیش سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 26 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان ویمن کرکٹ سیریز 26 اکتوبر سے 4 نومبر تک جاری رہے گی۔ مہمان ٹیم 23 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی۔

 

Related Articles

Back to top button