کھیلوں کی خبریں

بابراعظم لنکا پریمیئر لیگ میں اِن ایکشن ہوں گے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا لنکا پریمیئر لیگ کے ساتھ معاہدہ ہو گیا۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق بابرایل پی ایل میں براہ راست معاہدہ کرنے والے کرکٹرزکی فہرست میں شامل ہیں، کپتان بابراعظم کے ساتھ معاہدہ کولمبو نے کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق براہ راست معاہدہ کرنےوالوں میں سری لنکا کے سرکردہ کرکٹرز بھی شامل ہیں جبکہ ڈیوڈملر، میتھیوویڈ، شکیب الحسن، تبریزشمسی نے بھی براہ راست معاہدہ کیا۔

خیال رہے کہ لنکاپریمیئرلیگ کےلیےکھلاڑیوں کی آکشن11جون کو ہوگی جبکہ لنکا پریمیئر لیگ 31جولائی سے 22 اگست تک شیڈول ہے۔

Related Articles

Back to top button