کھیلوں کی خبریں

کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی: شاہد آفریدی نے ایسا لباس زیب تن کیا، سب عش عش کر اٹھے

قومی ٹیم کے سابق اسٹار کھلاڑی شاہد خان آفریدی بھی وزیراعظم عمران خان کی کال پر کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کیلئے گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ سڑک پر آئے اور انہوں نے ایسا لباس پہن رکھا تھا کہ دیکھ کر ہر کوئی عش عش کر اٹھا۔

سابق پاکستانی کرکٹر شاہد خان آفریدی نے اس موقع پر پاک فوج کی وردی پہن رکھی تھی جسے دیکھ کر لوگوں کا جوش و جذبہ مزید بڑھ گیا اور ان کی تصویرں بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی کا کہناتھا کہ پوری قوم پاکستان حکومت اور پاک فوج کے ساتھ ہے، آج ہر شہر اور گلی گلی میں کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کر رہے ہیں،کراچی سے لے کرخیبر تک لوگ گھروں سے نکلے ہوئے ہیں، واجپائی کے دور میں ہمارے تعلقات اچھے تھے، مودی کے آنے سے تعلقات خراب ہوئے۔

Related Articles

Back to top button